آسٹریلیا گھومنے آئے ایک امریکی سیاح کی اس وقت موت ہوگئی جب اس کا کیمپ
آسمانی بجلی کی زد میں آ گیاجس سے جھلس جانے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔پولیس اور مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ شخص سیاحوں کے درمیان
مقبول ماؤنٹ
وارننگ پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک درخت کے نیچے کیمپ لگائے ہوئے تھا۔آسمانی بجلی درخت پر گری اور اس کی زد میں آنے سے اس شخص کی موقع پر ہی موت
ہو گئی اس حادثہ میں اس کی گرل فرینڈ بھی شدید زخمی ہو گئی ہے۔